کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی سری دیوی چل بسیں

کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی سری دیوی چل بسیں

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر سٹار40سالہ فنی کیریئر کے بعد چل بسیں۔

تفصیلات کے مطابق سری دیوی اپنے شوہراور بیٹی کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب کیلئے دبئی میں موجود تھیں کہ وہاں پر انہیں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن سری دیوی کو پڑنے والا دل کا یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

سری دیوی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 4سال کی عمر میں چائلڈ سٹار کے طور پر کیا اور اپنے فنی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں چاندنی، مسٹر انڈیان، نگینہ، چالباز ، لمحے، خدا گواہ اور  کرماجیسی بہت سی کامیاب فلمیں شامل رہیں۔سری دیوی کو بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر سٹار ہونے کا اعزاز تھا، سری دیوی نے اپنے کیریئر کے دوران چھ بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا جبکہ 2013میں سری دیوی کو بھارت کے اعلیٰ ترین سول اعزاز پدم شری سے بھی نوازا گیا

متعلقہ خبریں