Daily Mashriq


نقیب اللہ قتل کیس،معطل ایس ایس پی راو انوار کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

نقیب اللہ قتل کیس،معطل ایس ایس پی راو انوار کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک:پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار او ان کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاہم اب تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اوران کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں نے کچھ مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اب تک کوئی قابل ذکرکامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال روپوش ہیں۔ وہ اور  ان کی ٹیم کے اہلکاروں کے موبائل فونزبند ہیں جس کے باعث جی سی بی ٹی (سیل بیسڈ ٹریکنگ) کی مدد سے ان کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی نہیں ہوپارہی۔

دوسری جانب نقیب اللہ کیس میں 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری کو بھی راز رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے راؤ انوار کے ساتھ کام کرنے والے 17 تھانوں کے ہیڈ محرروں  کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور ان کی جگہ دیگر اہلکاروں کو ہیڈ محرر کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں