لعنت جیسے الفاظ کی تشہیر ضروری نہیں،پارلیمنٹ کی بے توقیری سب نے کی ہے،چوہدری نثارعلی خان

لعنت جیسے الفاظ کی تشہیر ضروری نہیں،پارلیمنٹ کی بے توقیری سب نے کی ہے،چوہدری نثارعلی خان

ویبڈیسک:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری ہم سب نے کی ہے اورلعنت جیسے الفاظ یہاں ادا ہوتے ہیں تو کیا ان کی تشہیرضروری ہے۔

قومی اسمبلی میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ میری گزشتہ روزکہی گئی باتوں کو توڑمروڑ کرپیش کیا گیا، میڈیا میں یہ بھی کہا گیا کہ میں نے حکومت کو چھوڑکراپوزیشن کا ساتھ دیا، پریس گیلری میں پارلیمنٹ سے کیا صرف دنگا فساد ہی کور کیا جاتا ہے، کیا کوئی سنجیدہ بات نہیں ہوسکتی، اس ایوان کی بے توقیری ہم سب نے کی ہے، لعنت جیسے الفاظ یہاں ادا ہوتے ہیں کیا ان کی تشہیرضروری ہے۔ ہر معاملے کی منفی پہلو سے رپورٹنگ مناسب نہیں، شیریں مزاری نے اچھی بات کی تو ان کی بات حمایت کر کے کیا میں نے گناہ کر لیا؟

ان کا کہنا تھا کہ بعض  ایشوز پر پارٹی کو چھوڑ کر قومی سوچ اپنانی چاہئے۔

چوہدری نثارنےمزید کہا کہ ’’ویزا آن ارائیول‘‘ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اس پر بحث ہونی چاہیے تھی، میں نے ساڑھے چار سال کسی ایک شخص کو بھی ’’ویزا آن ارائیول‘‘ نہیں دیا، میرا موقف تھا کہ حکومتیں این جی اوز کی حمایت کیوں کر رہی ہیں، میں نے نیک دلی سے کوشش کی کہ یہ مسئلہ عوام کے سامنے رکھوں اورجب دنیا آپ کو دیوارسے لگائے تو ہمیں ایک پیج پرآنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں