Daily Mashriq


زینب قتل کیس کا فیصلہ چالان جمع ہونے کےبعد 7روزمیں سنانے کا نوٹیفیکیشن جاری۔

زینب قتل کیس کا فیصلہ چالان جمع ہونے کےبعد 7روزمیں سنانے کا نوٹیفیکیشن جاری۔

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں چالان پیش ہونے کے 7 روز بعد فیصلہ سنانے کے احکامات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 لاہورہائی کورٹ کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جیوڈیشری کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج شیخ سجاد احمد کو مراسلہ بھجوایا دیاگیا، جس میں کہا گیا کہ انہیں چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکی جائے اور اس کا فیصلہ قانون کے مطابق چالان پیش کیے جانے کے بعد 7 دن میں یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ زینب کے قاتل عمران کوگزشتہ روزانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ملزم عمران پر زینب کے علاوہ بھی دیگر 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں