Daily Mashriq

دوسرا ٹی ٹوینٹی:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48رنز سے شکست دے دی

دوسرا ٹی ٹوینٹی:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک:پاکستان نے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کر دی۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کیجانب سے فخرزمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے اور 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی اور 96 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد اور بیٹسمین بابر اعظم نےبھی  شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز کی شراکت قائم کی تاہم سرفراز احمد 187 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جب کہ بابر اعظم نے صرف 29 گیندوں پر ناقابکل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

نیوزی لینڈ کیجانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور منرو نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 25 کے مجموعی اسکور پر منرو ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی کین ولیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر مارٹن گپٹل بھی 52کے مجموعی سکور پر صرف 26 رنز بناکروکٹ گنوا بیٹھے، نیوزی لینڈ کی آدھی سے زیادہ ٹیم صرف 64 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد مچل سانٹنر اور بین وہیلر نے پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت کی اور ٹیم کا اسکور 118 رنز تک پہنچایا تاہم دونوں کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور آؤٹ ہوگئے، مچل سانٹنر نے 37 اور بین وہیلر نے 30 رنز بنائے۔

دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کیویز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 153 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں