Daily Mashriq


وزیراعظم کا پنجاب پولیس میں اصلاحات متعارف کرانے کافیصلہ

وزیراعظم کا پنجاب پولیس میں اصلاحات متعارف کرانے کافیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں پنجاب پولیس میں اصلاحات متعارف کرانے کافیصلہ کیاگیاہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزداراوردوسرے صوبائی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

بعدمیں اجلاس سے متعلق ذرائع ابلاغ کوبریفنگ دیتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر فوادچودھری نے کہاکہ اصلاحات کامقصدپولیس کی استعدادکارمیں اضافہ اورصوبے میں پولیس کلچرمیں تبدیلی لاناہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں خیبرپختونخواجیساپولیس ایکٹ ضروری ترامیم کے بعد متعارف کرایاجائے گا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ شہریوں کو امن وامان کی بہترخدمات کی فراہمی کے لئے پنجاب بھرمیں ایک سومثالی تھانے قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے یقین دلایاہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دارافرادکوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں