Daily Mashriq

ساہیوال واقعےمیں انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائے, وزیر اعظم

ساہیوال واقعےمیں انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائے, وزیر اعظم

خیبرپختونخوا کی طرز پر پنجاب میں پولیس اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آبادمیں وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس ساہیوال واقعے کے تناظر میں پنجاب پولیس میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، وزیر مملکت داخلہ شہر یا آفریدی اور اعلی حکام شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ساہیوال واقعےمیں فوری قانونی کاروائی کرکے انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائے ۔

اجلاس کے حوالے سےمیڈیا کو بریفنگ میں وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے بتایا کہ پنجاب میں پولیس کا نظام بہتر بنایا جائیگا-

متعلقہ خبریں