Daily Mashriq


انڈونیشیا:ڈیم سے زائد پانی کے اخراج سے 30افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے "سولاویسی" میں ڈیم سے زائد پانی کے اخراج سے تیس افراد ہلاک اور وسیع علاقہ زیرآب آگیا ۔

انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں ڈیم میں پانی کی سطح گنجائش سے زیادہ ہوگئی اورپچیس افراد ابھی لاپتہ ہیں جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جہاں تین فٹ سےزیادہ پانی کھڑا ہے۔حکومت نے متاثرین کے لئے عارضی شیلٹر قائم کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں