Daily Mashriq

کوبرا سانپ کی شکل کا پودا'' سورگنڈہ'' سیاحوں کی توجہ کا مرکز

کوبرا سانپ کی شکل کا پودا'' سورگنڈہ'' سیاحوں کی توجہ کا مرکز

بالاکوٹ(خورشید زمان )بالاکوٹ کے سیاحتی مقام شڑاں ویلی کے گھنے جنگلات میںکوبرا سانپ کی شکل کا پودا " سورگنڈہ" سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اس پودے کے بارے میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس کی جڑ کے نیچے ایک خطرناک سانپ ہوتا ہے بعض لوگ اس پودے سے فوائد حاصل کرنے کیلئے اس کو اکھاڑنے جنگل میں آتے ہیں تو خو ب تیاری کر کے آتے ہیں کیونکہ پودے کی پیاز نما جڑ کے نیچے رہنے والا یہ سانپ سب سے پہلے پودا اکھاڑنے والے کے سر پہ حملہ کرتا ہے جس سے بچنے کیلئے یہ لوگ تھالی میں انگار جلا کر ان انگاروں کو اپنے سر پر رکھتے ہیں تاکہ وہ سانپ کے حملہ سے بچ سکیں اس پودے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ جنگلی ریچھ کی پسندیدہ خوراک ہے برف باری سے قبل جنگلی ریچھ اسے کھانے کے بعد تقریبا چار ماہ تک سو جاتا ہے اس پودے کے اندر ایک لیکویڈ بھی ہو تا ہے جو جنگل کے کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی خوراک ہوتی ہے جیسے ہی مکھیاں اور کیڑے مکوڑے خوراک کیلئے اس پودے میں موجود لیکویڈ کو خوراک کا حصہ بنانے کیلئے داخل ہوتے ہیںتو یہ پوداان کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کو اپنی خوراک بنا لیتا ہے۔

متعلقہ خبریں