Daily Mashriq

ہوائی گولی کے زدمیں آکر7 سالہ لڑکا اور لڑکی زخمی

ہوائی گولی کے زدمیں آکر7 سالہ لڑکا اور لڑکی زخمی

پشاور(کرائمزرپورٹر) مختلف مقامات پر ہوائی گو لیو ں کی زد میں آکر 7 سالہ بچہ اور جوانسال لڑکی زخمی ہوگئی ، 7سالہ محمد سمیر والد کے ہمراہ کھیتوں میں کام کاج کررہا تھا کہ اس دوران ہوائی گولی اُس کے بیٹے کی گردن میں آلگی جس سے وہ زخمی ہوگیا ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دریں اثناء مسماة فاطمہ دختر تاج ولی ساکن ارمڑ پایان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر کے صحن میں موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں