کوئٹہ:خودکش دھماکے میں5افراد جاں بحق،17زخمی

کوئٹہ:خودکش دھماکے میں5افراد جاں بحق،17زخمی

ویب ڈیسک: سریاب روڈ پر ایف سی کمانڈر کی گاڑی پر بم حملے میں1بچے اور  خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں ایف سی کمانڈنٹ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے فارنزک ٹیم طلب کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ گاڑی کمانڈنٹ ایف سی کرنل اشتیاق کو لینے جارہی تھی تاہم کمانڈنٹ ایف سی گاڑی میں موجود نہیں تھے جب کہ حملے میں فورسز کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ایف سی اہلکار فوراً موقع پر پہنچے جب کہ ریسکیواہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔ دھماکے سے بچے سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والی ایک خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

ٹاپ سٹوری