Daily Mashriq

طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے،عمران خان

طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے،عمران خان

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے طاقت کا استعمال  معاملے کا حل نہیں جب کہ مظاہرین سے بھی پرامن رہنے کی اپیل  کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کسی صورت مسئلے کا حل نہیں  ہے، حکومت مظاہرین کے خلاف  طاقت کا استعمال نہ کرے جب کہ دھرنا مظاہرین بھی پرامن رہیں۔

متعلقہ خبریں