Daily Mashriq

آسٹريليا ميں بالنگ آسان نہيں ہے،وقاریونس

آسٹريليا ميں بالنگ آسان نہيں ہے،وقاریونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار يونس نے کہا ہے کہ بالرز ابھی ناتجربہ کار ہيں،آسٹريليا ميں بالنگ آسان نہيں ہے۔

 برسبین ٹیسٹ میں شکست نے پاکستان کی بالنگ کا پول کھول دیا ہے۔ بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ آسٹريليا ميں بالنگ آسان نہيں ہے۔ انھوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے محمدعباس کی ٹیم میں شموليت کا اشارہ بھی دیا۔  انھوں نے کہا کہ عباس ہمارے اہم بالر ہیں اورہمیشہ پلان کا حصہ رہیں ہیں،کندھے کی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر وہ پہلے جیسی بالنگ نہیں کرپارہے۔

 بالنگ کوچ کا کہنا تھا محمد عامر اور وہاب رياض کا فوکس اب وائڈ بال کرکٹ پر ہے، نسيم شاہ ، شاہين آفريدی ، موسیٰ خان اورمحمد حسنين پاکستان کا مستقل ہيں۔

متعلقہ خبریں