Daily Mashriq

محمدوسیم نےتاریخ رقم کردی،پاکستان پہنچنےپرشانداراستقبال

محمدوسیم نےتاریخ رقم کردی،پاکستان پہنچنےپرشانداراستقبال

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ايک اور ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرديا۔ بڑا مقابلہ جیتنے والے ہیرو کا وطن واپسی پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ انھوں نے کہا ہےکہ ملک ميں باکسنگ کے فروغ کيلئے مقابلے کرائيں گے تاکہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکے۔

 پاکستان کيلئے کھيل کے ميدان ميں بڑی کامیابی حاصل کرکے محمد وسیم وطن واپس پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پرپاکستان اسپورٹس بورڈ کےحکام نے فاتح باکسرکا استقبال کیا۔

 محمد وسيم  نے میکسیکن حریف اورسابق عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن گینگان لوپیزکو دبئی میں شکست دی۔

 میڈیا سے گفتگو میں قومی ہيروعالمی مقابلہ جیتنے پرخوش اورپرعزم نظرآئے۔ اپنی کاميابي کو والدہ اورعوام کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

 محمد وسیم اس سے پہلے15 ستمبرکو فلپائنی باکسرکوناک آؤٹ کيا تھا۔ قومی ہیروآج رات اسلام آباد میں قیام کے بعد کل بروز پیر کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں