Daily Mashriq

ٹوئٹر نے صارفین کی مشکل آسان کردی

ٹوئٹر نے صارفین کی مشکل آسان کردی

مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو نئی سہولت فراہم کردی جس کے تحت اب وہ غیرمتعلقہ کمنٹس کو چھپا سکیں گے۔

ٹویٹر کی جانب سے جمعرات کے روز نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا، انتظامیہ کے مطابق اب کوئی بھی صارف اپنی ٹائم لائن پر آنے والے ناپسندیدہ جواب چھپا سکتا ہے۔

اعلامیے میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹویٹر صارفین کو بہتر اور اچھا ماحول فراہم کرنے کے لیے اس طرز کے اقدامات مستقبل میں بھی کیے جائیں گے۔

پروڈکٹ مینجمنٹ کے سربراہ سوزانے ژی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ بہت سارے صارفین اپنے ناپسندیدہ ٹویٹ کے جواب میں مغلظات بکتے ہیں اور یہ چیز دیگر صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر رہی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ اب صارفین محفوظ اور آزادانہ ماحول میں ٹویٹر استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں