Daily Mashriq

پشاور ، ڈبگری گارڈن سے مضر صحت خون کی سپلائی کی شکایات

پشاور ، ڈبگری گارڈن سے مضر صحت خون کی سپلائی کی شکایات

پشاور(نیوزرپورٹر)ڈبگری گارڈن پشاورکے علاقے سے مضر صحت خون کی دیگرعلاقوں میں سپلائی کی شکایات سامنے آگئیں۔ واضح رہے کہ صوبے میں محفوظ انتقال خون کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی اسمبلی سے قانون سازی کے تحت تمام نجی اور سرکاری سطح کے بلڈ بینک کے معیار، لائسنس کے اجراء و تجدید اور رجسٹریشن کرانے اور اس سلسلے میںقواعد وضوابط بھی تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم محکمہ صحت کی جانب سے اس قانون پر کسی طرح کا عملدرآمد نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں گلی محلوں میں قائم بلڈ بینک1ہزار سے15سو روپے پر مضر صحت خون شہریوں کو فراہم کررہے ہیں اورملی بھگت سے کھلے عام خون کی خریدوفروخت کیساتھ ترسیل کا بھی باقاعدہ نظام قائم کیا گیا ہے اور پشاور سے ہی دیگرقریبی شہروں کو بھی خون سپلائی کیا جارہا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے کارروائی نہیں ہورہی جس کیو جہ سے غیر محفوظ انتقال خون کے باعث ہپاٹائٹس اور کینسر جیسے خطرناک امراض پھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں