Daily Mashriq

پشاور میں پرانی اور نایاب گاڑیوں کے رنگا رنگ میلے کا انعقاد

پشاور میں پرانی اور نایاب گاڑیوں کے رنگا رنگ میلے کا انعقاد

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور میں پرانی اور نایاب گاڑیوں کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا ہر سال کی طرح اس سال بھی گاڑیوں کے میلے میں 1940سے لیکر 1970 تک کے پرانے ماڈل کی 60گاڑیاں لائی گئی تھی ۔ کلاسک گاڑیوں کے میلے کا انعقاد پشاور سروسز کلب میں کیا گیا تھا جہاں پر گاڑیوں کا شوق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد گاڑیاں دیکھنے کیلئے آئی ہوئی تھی۔ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پیش کئے جانیوالے اس میلے میں قدیم اور نایاب ماڈلز کی گاڑیاں جسمیں رولس ، کاڈلک، مرسڈیز، فراری ، پورچ، ایم جیرنگنگ جیسے مشہور زمانہ گاڑیاں شامل کی گئی تھی۔ کلاسک کاریلی کی تقریب میں صوبائی وزیر برائے جنگلات اشتیاق ارمڑ مہمان خصوصی تھے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے جو خوش آئند اقدام ہے۔ کلاسک کار میلے میں فیمیلز بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں دیکھنے کیلئے آئی تھی اور میلہ میں پیش کئے جانیوالے رنگا رنگ گاڑیوں کیساتھ سلفیاں اور تصوریریں بنائی تقریب میں حصہ لینے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ پشاور میں اس طرح کے میلے کا انعقاد ہونا چاہیے23 نومبر 2019 سے شروع کئی گئی کلا سک کار ریلی اسلام آباد، لاہور' بہاولپور سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 30 نومبر کو مزا ر قائد کراچی تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ خبریں