Daily Mashriq


سندھ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف زرداری اور فریال تالپور ہیں،عمران خان

سندھ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف زرداری اور فریال تالپور ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے نیب سے دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں کی پراپرٹی کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سندھ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف زرداری اور فریال تالپور ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھاکہ فوج اور عدلیہ کے سوا تمام اداروں پر نواز شریف کا کنٹرول ہے، ہم نے سب کیخلاف ایک بڑی جنگ لڑی جس میں کافی توانائی خرچ ہوئی،

 پاناما سے فارغ ہوگئےہیں اب سندھ اور کراچی پر توجہ دیں گے۔

متعلقہ خبریں