Daily Mashriq

شرجیل میمن کی گرفتاری سے نیب کی نیک نامی نہیں بدنامی ہوئی ہے،خورشید شاہ

شرجیل میمن کی گرفتاری سے نیب کی نیک نامی نہیں بدنامی ہوئی ہے،خورشید شاہ

ویب ڈیسک:کچھ اداروں میں لاڑکانہ اورلاہورکی سوچ ہے اس سے باہرنکلنا پڑے گا، شجیل میمن کیاس انداز میں  گرفتاری نیب کی نیک نامی نہیں بدنامی کا باعث بنی ہے، امید ہے چیئرمین نیب نوٹس لیں گے،خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا  کہنا تھا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ والوں کو ایک گھنٹے میں ضمانت مل گئی، شرجیل میمن خود واپس آئے اور عدالتوں کا سامنا کیا، شرجیل میمن پر نیب نے کوئی چارج نہیں لگایا، ان کی بے شرمی سے گرفتاری کرکے نیب کس کو دکھانا چاہتا ہے؟

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تاریخ بتاتی ہے ماضی میں راتوں رات پارٹیوں کو تبدیل کرایا گیا، جو جماعتیں اپنا دروازہ کھولتی ہیں ان کے ساتھ یہی ہوتا ہے جب کہ پیپلزپارٹی اس لیے بچی ہوئی ہے کہ پرانے لوگوں کو آگے لے کر آتی لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں