Daily Mashriq

میچ فکسنگ کے بعد پچ فکسنگ کا بھی انکشاف،،،

میچ فکسنگ کے بعد پچ فکسنگ کا بھی انکشاف،،،

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پچ کے معاملے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

بھارتی رپورٹرنے اسٹنگ آپریشن کیا اور پچ کے نگران (کیوریٹر) پندورنگ سلگونکار کو لالچ دے کر آج ہونے والے میچ کے لئے مرضی کی پچ تیار کرنے کے لئے لالچ دی۔

کیوریٹر نے رپورٹر کا ٹاسک فوری قبول کرلیا جس کی ویڈیو بھی منظر عامر پر آچکی ہے۔

بکی بننے والے رپورٹر اور 68 سالہ پچ کے نگران سلگونکار کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بکی مرضی کی پچ بنانے کا کہہ رہا ہے اور کیوریٹر میچ سے قبل پچ پر پہنچ کر اسے پاؤں سے اکھاڑنے اور خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے فوری طور پر پچ خراب کرنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سلگونکار کو تمام عہدوں سے برطرف کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے قانون کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو پچ تک رسائی کا اختیار نہیں یہاں تک کہ صحافی بھی میچ سے قبل پچ پر نہیں جاسکتے۔

متعلقہ خبریں