Daily Mashriq


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی

ویب ڈیسک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد دو روز لندن میں قیام کیا جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

میں اہم معاملات پر مشاورت کی اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔

متعلقہ خبریں