Daily Mashriq


بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر۔۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر۔۔

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کے آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاور ڈویژن اور نیپرا کو 5 سالہ طویل المعیاد اسٹریٹجی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ پاور ڈویژن اور نیپرا سے غریب و متوسط طبقہ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا کم سے کم بوجھ ڈالنے سے متعلق تجاویز بھی طلب کرلی گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای سی سی نے توانائی ڈویژن کی ایل این جی ٹرمینل اور ایل این جی معاہدوں سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہوئے معاہدوں سے متعلق جامع و مکمل رپورٹ تیار کرکے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔

متعلقہ خبریں