Daily Mashriq


ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان

ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان

: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے چاند کی پیدائش 5 مئی کو ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد 7 بجکر 33 منٹ تک آسمان پر ہوگا، کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 4 منٹ پر ہوگا جب کہ موسمی ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کردی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 5 مئی، 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا، سائنسی اعداد و شمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں