Daily Mashriq

ٹانک سے ڈی سی انکم ٹیکس اسلام آباد 3 رشتے داروں سمیت اغوا

ٹانک سے ڈی سی انکم ٹیکس اسلام آباد 3 رشتے داروں سمیت اغوا

  ٹانک کے گاؤں مرتضیٰ سے ڈپٹی کلیکٹر انکم ٹیکس اسلام آباد ریاض خان کو تین رشتہ داروں سمیت اغوا کرلیا گیا۔

ایف بی آر اسلام آباد میں تعینات ڈی سی انکم ٹیکس ریاض خان میانی کے بھائی اعجاز خان نے تھانہ گومل پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ 2روزہ قبل ہماری والدہ کے انتقال کے باعث میرا بھائی ڈی سی انکم ٹیکس ریاض خان اسلام آباد سے  اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ جمعرات کی شب چار نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے،اور ہمیں 10افراد کو ایک باتھ روم میں بند کر کے چند اہلخانہ کو صحن میں بٹھا کر ہمیں سخت وارننگ دیکر خانہ تلاشی مکمل ہونے تک خاموش رہنے کو کہا۔

اعجاز نے پولیس کو بتایا کہ 10 منٹ بعد خاموشی چھا جانے کے بعد جب باہر نکلے تو ہم نے اپنے بھائی ریاض خان، چچا ممتاز ،چچا زاد مدثر اور ماموں زاد صدام حسین کو موجود نہ پایا جنھیں مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے بنوں سے صباح نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا تحصیل دوسلی میں ہوا، سپاہی سجاد شاہ شہید جبکہ نائیک ساجد،نائیک افضل اور سپاہی وسیم زخمی ہوئے ،ضلع اورکزئی میں اورکزئی اسکاوٹس نے علاقہ کوڑنگ کنڈاؤمیں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار اسلحہ برآمدکرلیا۔

متعلقہ خبریں