Daily Mashriq

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں ماسکو پہنچے جہاں ایئرپورٹ پراعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا گیا۔

ماسکو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں