Daily Mashriq


حکومت کا فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو توانائی سیکٹر میں طلب اور رسد کی صورتحال سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر گھریلو اورصنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سی این جی، صنعتوں اور دیگر شعبوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس میں توانائی کمیٹی نے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کا ذخیرہ بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔

 وزیراعظم کو موسم سرما کے لئے گیس مینجمنٹ پلان سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نےآر ایل این جی ٹرمینل کےاستعمال کے لئے تفصیلی پلان بنانے اورگیس کمپنیوں کے نقصانات میں کمی کے لئے پلان فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ خبریں