Daily Mashriq


چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں، وزیراطلاعات کا حمزہ شہباز کو جواب

چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں، وزیراطلاعات کا حمزہ شہباز کو جواب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں آپ کو کم ملتی ہیں کیونکہ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل  کا اظہارکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں آپ کو کم ملتی ہیں کیونکہ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چونکہ ان سب نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہے لہذا انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی، اور 5 سال کی کرپٹ حکومت کے بعد ایک دیوالیہ ہوتی معیشت موجودہ حکومت کے حوالے کرکے جانے کے بعد سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالتے ہیں۔

متعلقہ خبریں