Daily Mashriq

پشاور:مسلح شخص نے خاندان کے 5افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پشاور:مسلح شخص نے خاندان کے 5افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

ویب ڈیسک:پشاور کے علاقے تہکال میں24 سالہ شخص نے اپنے والد اور 3 بھائیوں سمیت خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

 پشاورکے علاقے بابا تہکال میں  24 سالہ عبداللہ نے گھرمیں فائرنگ کرکے والد، چچا اور3 بھائیوں کو قتل کردیا جس کے بعد قاتل نے خود بھی خودکشی کرلی۔

ایس پی کینٹ وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ کرنے والے 24 سالہ عبداللہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں