Daily Mashriq


دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، چیئرمین نیب

دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، چیئرمین نیب

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا اور اپنی پرفارمنس اور کارکردگی سے پروپیگنڈا مہم کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا دفتر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے انہیں بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ اس سال الماریوں اور فائلوں سے نکال کر 440 ریفرنس دائر کئے، خیبرپختونخوا میں بھی کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور تمام مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جائے گا، میگا کرپشن اور وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، نیب کے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن اپنی کارکردگی سے اس پراپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف نیب کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، قانون کے دائرے میں رہ کر ہر قدم اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں