Daily Mashriq


پی ٹی وی پر حملہ کیس؛عمران خان کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست منطور

پی ٹی وی پر حملہ کیس؛عمران خان کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست منطور

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پرحملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد سمیت 4 مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوگئے۔ عمران خان نے آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی اور انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد دھرنے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں