سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی،فرانزک رپورٹ

سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی،فرانزک رپورٹ

ویب ڈیسک:فرانزک رپورٹ میں سری دیوی کی موت کو حادثاتی قراردے دیا گیا۔

بالی ووڈ پر اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک راج کرنے والی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دوروز قبل دبئی میں انتقال کرگئیں، ابتدائی طور پر سری دیوی کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا جارہا تھا لیکن ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ سری دیوی کو دل کا عارضہ لاحق نہیں تھا یہی وجہ تھی کہ ان کے مداحوں سمیت تمام لوگ اس بات پر حیران تھے کہ آخر سی اچانک موت کیسے واقعہ ہو گئی۔بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ سب سے پہلے سری دیوی کی لاش ان کے شوہر بونی  کپور کو ہوٹل کے باتھ روم سے ملی جب کہ بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے اسٹاف کو سری دیوی کی موت کا علم ہوا۔

بھارتی میڈیا میں چلنے والی متضاد خبروں کے باعث سری دیوی کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا تھا تاہم حتمی فیصلے کیلئے فرانزک رپورٹ کا انتظار تھا جو اب سامنےآگئی ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق سری دیوی کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے بعد ہوئی تاہم ان کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ عوامل نہیں تھے۔

گلف نیوزنے اپنی ایک رپورٹ میں دبئی میں غیر ملکی افراد کی موت کے حوالے سےکچھ حقائق منظر عام پر لاتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوئی شخص اسپتال میں دم توڑ دے اور اس کی موت کی وجہ بھی معلوم ہو تو اسپتال انتظامیہ کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جاتی ہے۔ لیکن اگر کسی انسان کی موت اسپتال کے باہر واقع ہو چاہے اس کی موت طبعی طور پر ہی کیوں نہ ہوئی ہو انتظامیہ فوراً پولیس کو اطلاع کرتی ہے جس کے بعد کیس رجسٹرڈ کرکے مکمل طور پر تفتیش کی جاتی ہے اور لاش ورثا کے حوالے کردی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں