Daily Mashriq


پی ایس ایل3 میں آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل3 میں آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا

ویب ڈیسک:پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز کا سامنا کراچی کنگز سے ہو گا۔

پی ایس ایل تھری میں آج کراچی کنگز اور لاہورقلندرز کا آمنا سامنا ہوگا دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کیلئے پر عزم۔

یاد رہےایونٹ میں اب تک صرف کراچی کنگز کی ٹیم نا قابل شکست ثابت ہوئی ہے  اور گزشتہ دونوں میچز میں کامیاب رہی ہے جبکہ دوسری طرف لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی اور گزشتہ دونوں میچز میں شکست سے دوچار رہی۔

لاہورقلندرز کیلئے سکور بورڈ پر پوائنٹس کا آغاز کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ کراچی کنگز کی کوشش ہو گی کے میچ جیت کر ایونٹ میں دوسری ٹیموں پر نفسیاتی برتری حاصل کرے۔

متعلقہ خبریں