سپریم کورٹ: پاناماکیس ایک نئے موڑ پر،مریم نواز کی انٹرویو ٹرانسکرپٹ جمع

سپریم کورٹ: پاناماکیس ایک نئے موڑ پر،مریم نواز کی انٹرویو ٹرانسکرپٹ جمع

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت شروع ہے.

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس سے متعلق درخواستوں پر سولویں روز کی سماعت کررہا ہے۔

مریم نواز کے وکیل شاہد حامد کیس سے متعلق دلائل دے رہے ہیں،مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں مریم نوازکی انٹرویو ٹرانسکرپٹ جمع کرا دی  ہے۔

جبکہ جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف، وزیراعظم کے وکیل، پی ٹی آئی کے وکیل اور شیخ رشید کیس سے متعلق اپنے دلائل پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں