Daily Mashriq


امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی دستاویزات پر دستخط کردیے

امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی دستاویزات پر دستخط کردیے

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کو ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے  میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکی صدرنے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے اور اس پابندی کی مدت بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے۔

صدارتی ترجمان سین اسپائسر کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بارڈر پر دیوار بنانے کی دستاویزات پر دستخط کے بعد میکسیکو سے متصل ملک کی جنوبی سرحد پر دیوار بنانے کا کام شروع کردیا جائے گا جس کا مقصد ملک کی غیرمحفوظ سرحدوں کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں