کوئٹہ :مختلف واقعات میں 5 افراد جابحق،2 زخمی

کوئٹہ :مختلف واقعات میں 5 افراد جابحق،2 زخمی

ویب ڈیسک: کوئٹہ کے  نوا کلی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث  4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی  ،جبکہ پشتون آباد  علاقے میں پیٹے  نے فائرنگ کرکے  اپنی  ماں کو قتل کر دیا ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق   کوئٹہ کے نواں کلی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گھر کے ملبے سے باہر نکالا۔

 دوسری طرف کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا ، پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق پشتون آباد کے علاقے کے رہائشی نوجوان نے  نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی والدہ پر فائرنگ کردی  جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے  ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں