کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منارہے ہیں

کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منارہے ہیں

ویب ڈیسک:لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہوگی، دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔بھارتی یوم جمہوریہ پرکشمیرمیں یوم سیاہ کا دن منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکارکے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔   بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے۔ میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

 جبکہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف  سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں