واٹس ایپ میں ویڈیو کال متعارف ، اسکائپ اور فیس ٹائم کیلئے خطرےکی گھنٹی بج گئی

واٹس ایپ میں ویڈیو کال متعارف ، اسکائپ اور فیس ٹائم کیلئے خطرےکی گھنٹی بج گئی

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے اپنی سروس میں ویڈیو کالنگ فیچر کا بھی اضافہ کردیا ہے جو  کہ اسکائپ اور ایپل فیس ٹائم کےلئے  چیلنج بن سکتا ہے۔ اب تک واٹس ایپ میں تصاویر، ریکارڈ کی گئی ویڈیو اور آڈیو شیئر کرانے کی سہولت تو موجود تھی لیکن اب   ویڈیو کالنگ فیچر کے اضافے سے واٹس ایپ کو یقیناً چار چاند لگ گئے ۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کو چند سال پہلے فیس بُک نے خرید لیا تھا جس کے بعد اس میں وقفے وقفے سے مختلف فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کی زیادہ سے زیادہ تعداد اس کی طرف متوجہ ہوسکے۔یہ فیچر واٹس ایپ کے تمام ورژنز کےلئے متعارف کروایا گیا ہے۔یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروایا گیا دوسرا نیا فیچر ہے جبکہ گزشتہ ماہ (اکتوبر میں) ایک نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ میں شیئر کی گئی تصاویر پر لکیریں کھینچنے اور ڈرائنگ بنانے کی سہولت کا اضافہ کیا گیا تھا۔

سائنس