Daily Mashriq


میرے والد کو قتل کیا گیا، مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کا دعویٰ

میرے والد کو قتل کیا گیا، مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کا دعویٰ

ویب ڈیسک:مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد موت کی طبعی نہیںتھی بلکہ انہیں قتل کیا گیاتھا۔

امریکی میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں پیرس جیکسن نےدعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو سازش کے تحت قتل کیا گیا کیوں کہ ان کے موت کے وقت ایسے بہت سے اشارے موجود تھے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کو قتل کیا گیا۔

پیرس جیکسن کے مطابق والد کئی بار کہہ چکے تھے ایک دن وہ انہیں مار دیں گے اور بالاخر ایسا ہی ہوا اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی سازش کی بات کر رہی ہیں لیکن حقیقت یہی ہے

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو خواب آور دوا کی زائد مقدار استعمال کرنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں