Daily Mashriq


 پاناما کیس ، حسن نواز اور حسین نواز اور قطری شہزادے کا خط سپریم کورٹ میں جمع

پاناما کیس ، حسن نواز اور حسین نواز اور قطری شہزادے کا خط سپریم کورٹ میں جمع

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے سولویں روز حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے  جواب اور قطری شہزادے کا 22 دسمبر کا ایک اور خط ، جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جماعت اسلامی کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لاجر بینچ نے جب سماعت کا آغاز کیا تو حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت عظمیٰ میں جواب جمع کروایا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ دبئی اسٹیل مل بینکوں کے تعاون سے بنائی گئی تھی، جبکہ جواب میں قطری شہزادے کی کاروباری تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

سماعت کے دوران مریم  نوا زکے وکیل شاہد حامد نے اپنی مؤکلہ کے  انٹرویو کاٹرانسکرپٹ جس میں درخواست گزاروں کے الزامات کا جواب دیا گیا  ہے عدالت میں جمع کرایا۔

مریم نواز کے وکیل شاہد حامدنے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون والد کے زیر کفالت شمار نہیں ہوتی، جبکہ قانون میں  زیر کفالت کی کوئی خاص تعریف نہیں۔

متعلقہ خبریں