عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں ،خواجہ آصف

عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں ،خواجہ آصف

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے عمران خان کا موقف صبح کچھ اور شام میں کچھ ہوتا ہے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں ۔

 سپریم کورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کی طرح عدالت میں بھی موقف بدل لیا ہے، ان کا عدالت میں موقف صبح کچھ اور شام میں کچھ ہوتا ہے لیکن ہمارا شروع سے ایک ہی موقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف نے حکومت کا تختہ الٹا تو عمران خان بہت خوش تھے، عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں ۔

وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ اسپتال کے نام پر پیسہ جمع کرکے سٹے پر لگایا جاتا ہے، حکومت پاکستان کو محفوظ مستقبل کی طرف لے جارہی ہے، ان کاتوازن ٹھیک نہیں رہا، ان کے سارے توازن ٹھیک ہوجائیں گے

متعلقہ خبریں