Daily Mashriq

پشاور ، فائرنگ کے واقعات میں 6افراد جاں بحق

پشاور ، فائرنگ کے واقعات میں 6افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:پشاور،تھانہ سربند کے علاقے اچینی بالا میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں کےدرمیان  فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔  جان بحق ہونے والوں میں 25سالہ وقار ولد ایوب خان،53سالہ  ارسلان ،50سالہایوب اور40سالہ جاوید ولد جمعہ خان شامل ہیں۔

دوسری جانب  پشاور کے علاقے پاوکئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں