Daily Mashriq

کرکٹ ورلڈکپ؛ پاکستان آج اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

کرکٹ ورلڈکپ؛ پاکستان آج اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

برمنگھم: کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم آج اپنا ساتواں اور انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں آج اپنا انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کو آج کا میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا تاہم ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائی گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں ابھی تک مستقل مزاجی نظر نہیں آئی ہے، پاکستان نے 6 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچارکیا، تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، چوتھے میں آسٹریلیا اور پانچویں میں بھارت نے شکست دی تاہم چھٹے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں