Daily Mashriq

سنگدل باپ نے کم سن بچی کو زنجیروں میں جکڑکر سر منڈوادیا

سنگدل باپ نے کم سن بچی کو زنجیروں میں جکڑکر سر منڈوادیا

بٹ خیلہ ( نمائندہ مشرق )تھانہ نل میں سنگدل باپ نے کم سن بچی کو زنجیروں میں جکڑنے کے بعد اس کا سر بھی منڈوادیا ، بچی گھر سے بھاگ کر لیوی پوسٹ پہنچ گئی ،ملاکنڈ لیوی نے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر لڑکی کے باپ کو گرفتار کرکے بچی کو دارلامان بھیج دیا ۔ لیوی پوسٹ تھانہ کے رپورٹ کے مطابق تھانہ بائزئی کے نواحی علاقہ نل میں نشئی باپ نے دس سالہ بیٹی طیبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ہفتے تک زنجیروں سے باندھے رکھا ظالم باپ نے بچی کے بال بھی کاٹے اور ایک ہفتے تک کھانا بھی نہیں دیا جس کے سبب وہ انتہائی کمزور ہوگئی ہے۔ باپ کی عدم موجودگی کافائدہ اُٹھاتے ہوئے بچی بھاگنے میں کامیاب ہوکر لیویز پوسٹ تھانہ پہنچ گئی جہاں سے اسسٹنٹ کمشنرسہیل خان کی ہدایت پر لیویز نے لڑکی کا باپ آیاز الرحمن کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا جبکہ بچی کو دارلامان بھیجنے کا حکم دیاگیا۔ لیویز کے مطابق ملزم ایازالرحمن اور ان کی اہلیہ کے درمیان دس ماہ قبل علیحدگی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں