Daily Mashriq

پشاور میں خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پشاور میں خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پشاور(نامہ نگار)وفاقی اور صوبائی بجٹ کی منظوری سے قبل ہی پشاور میں خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ پرانی قیمتوں پر خریدے گئے خشک دودھ کے ڈبوں پر بھی نئی قیمتوں کے سٹیکرز چسپاں کر دئے گئے پشاور میں بجٹ سے پہلے مختلف جنرل سٹورز سے پاوڈر دودھ اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد دوبارہ سے نئی قیمتوں لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے موری ناگا بی ایف 1 کی قیمت فی کلو 750 سے بڑھا کر 1020، بچوں کے ابتدائی نشوونما کا پاوڈر دودھ لیکٹوجن 450 سے بڑھ کر 520 روپے، نیڈو 750 سے بڑھ کر 820 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اس حوالے مقامی دکانداروں کو موقف ہے کہ کمپنیوں نے اپنا مال واپس اٹھا کر نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے جس کی وجہ سے قیمتیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں