Daily Mashriq

وزیر اعظم سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعظم سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے محمد اختر مینگل کی سربراہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں طے پایا کہ گذشتہ دس ماہ میں جو مشکلات سامنے آئی ہیں ان کے حل کے لیے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ معاملات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

آغا حسن بلوچ، محمد ہاشم ، پروفیسر شہناز بلوچ اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی بھی ملاقات میں شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری، وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب ، معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی شریک تھے

متعلقہ خبریں