Daily Mashriq

کوشش ہوگی کہ ایران سے جنگ سے بچا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

کوشش ہوگی کہ ایران سے جنگ سے بچا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

کوشش ہوگی کہ ایران سے جنگ سے بچا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ ترجیحات میں شامل نہیں لیکن تصادم کی صورت میں تہران کے خلاف کارروائی تیز ترین ہوگی ۔ واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں امریکا کے صدر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایران سے جنگ سے بچا جائے اور اگر کوئی اور راستہ نہیں ہوگا تو  ایران کے خلاف کارروائی تیز ہوگی ۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا ایران سے طاقتور ہے اور فوج بھی مضبوط ہے لیکن ایران کے ساتھ جنگ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ایران کی سرزمین پر نہیں اترے گی اور نہ ہی براہ راست کوئی تصادم ہوگا۔ 

اس سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر آیت  آیت اللہ خامنہ ای  نے ایک بیان کہا امریکا توہین اور تذلیل کی پالیسی چھوڑ دے، ایران کبھی بھی واشنگٹن کے زیر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں