کیپٹن صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

کیپٹن صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک:  نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے آمدن سے زائد اثاثوں کی جانچ پژتال کا حکم دے دیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق 'اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف آمدن سے سے زائد اثاثے بنانے اور مانسہرہ میں 300 کینال زمین، 30 کینال کا پلاٹ، ایک کینال کا گھر، ٹاؤن شپ مانسہرہ میں فلور مل کے مبینہ الزامات کی شکایت پر جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے'۔

'اجلاس میں کابینہ ڈویژن سے پی ایم گلوبل سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول ایچیومنٹ پروگرام کے تحت 9 ارب روپےکیپٹن(ر) صفدر کو غیر قانونی طور پر دینے کے مبینہ الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے'۔

خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں