نیب نےعلی جہانگیر صدیقی کانام ای سی ایل میں رکھنے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

نیب نےعلی جہانگیر صدیقی کانام ای سی ایل میں رکھنے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو نے انکوائری کیلئےحکومت کیجانب سے امریکا میں سفارت کیلئےنامزد علی جہانگیر صدیقی کا نام (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 'چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں میسرز ایز گارڈن اور میسرز ایگری ٹیک لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معروف بزنس مین جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کواگست 2017 سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس وقت سے اب تک انھیں کوئی قلم دان نہیں دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں