Daily Mashriq

تین ہزار سے زائد انتخابی امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

تین ہزار سے زائد انتخابی امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے 3 ہزار سے زائد امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر امیدواروں کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی گئی۔ امیدواروں کے خلاف کارروائی انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کی جائے گی، الیکشن کمیشن 3ہزار سے زائد امیدواروں کے خلاف متعلقہ عدالتوں میں درخواستیں دائر کرائے گا۔

ضلعی الیکشن کمشنرز متعلقہ اضلاع کے امیدواروں کے خلاف درخواستیں دائر کریں گے جب کہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر امیدوار آئندہ انتخابات کیلیے نااہل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں