مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 5 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک: ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی ،مزید  5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اوراشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ فوج کیجانب سے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں